تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کی جانب سے ڈائر یکٹر ایڈمن اعظم ڈار کے خلاف دو روز سے جاری احتجاج اور دھرنوں کے بعد ڈائر یکٹر ایڈمن کے عہدے سے ہٹا دیا

پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کی جانب سے ڈائر یکٹر ایڈمن اعظم ڈار کے خلاف دو روز سے جاری احتجاج اور دھرنوں کے بعد ڈائر یکٹر ایڈمن کے عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد ۔ 17اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کی جانب سے ڈائر یکٹر ایڈمن اعظم ڈار کے خلاف دو روز سے جاری احتجاج اور دھرنوں کے بعد ڈی جی سپورٹس بورڈ نے انہیں ڈائر یکٹر ایڈمن کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ پی ایس بی ایمپلائز یونین نے گزشتہ چند روز سے انکے خلاف مہم جاری کررکھی تھی۔ یونین کا الزام تھا کہ وہ ڈی جی پی ایس بی کی جانب سے ہدایت کے باوجود پی ایس بی کے مسیحی کارکنوں کو ایسٹر پر بونس دینے سے انکار کر رہے ہیں۔اسی ضمن میں گذشتہ روز یونین سے منسلک سینکڑ وں کارکنوں نے انکے دفتر کے باہر نہ صرف دھرنا دیا تھا بلکہ ان میں سے چند نے مشتعل ہوکر انکے کمرے مین دھاوا بھی بول دیا تھا