تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / مستونگ سپورٹس فیسٹیول ، کک باکسنگ جنید فاروق ، آصف خان ،محمد ضیاء اور مدثر خان نے اپنے اپنے ویٹ میں گولڈ میڈلز جیت لئے، ڈی سی ممتاز علی کھیتران اور غلام فارق نے انعامات تقسیم کئے

مستونگ سپورٹس فیسٹیول ، کک باکسنگ جنید فاروق ، آصف خان ،محمد ضیاء اور مدثر خان نے اپنے اپنے ویٹ میں گولڈ میڈلز جیت لئے، ڈی سی ممتاز علی کھیتران اور غلام فارق نے انعامات تقسیم کئے

مستونگ ۔ 17 اپریل 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) مستونگ سپورٹس فیسٹیول میں ہونے والے کک باکسنگ کے ایونٹ میں ہونے والے مقابوں میں 30کلو گرام ویٹ کیٹگری میں جنید فاروق نے عرفان کو ہرا کر،48 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں آصف خان نے محمد یوسف کو ہرا کر، 52کلو گرام ویٹ کیٹگری میں محمد ضیاء نے اسد اللہ کو ،60کلو گرام ویٹ کیٹگری میں مدثر خان نے دلاور کو ہرا کر گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے۔ ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ڈی سی مستونگ ممتاز عکی کھیتران نے ایسوسی ایٹ سیکر ٹری پاکستان کک باکسنگ وصدر مستونگ کک باکسنگ مستونگ غلام فاروق کے ہمراہ کھلاڑیوں مین میڈلز تقسیم کئے۔

اس موقع پر ایس او مستونگ عبد الغفور بابر۔ فوکل پرسن محمد ایوب اور ایس ایچ او عبدالقدوس بھی موجود تھے۔ چیمپین شپ کے اختتام پر ڈی سی مستونگ ممتاز علی کھیتران نے فاتھ کھلاڑیوں کو میدلز پہنانے کے علاوہ کھیل کا سامن بھی تحفہ دیا انہوں نے آئندہ صوبائی کک بکسنگ کی چیمپین شپ بھی مستونگ ہی میں منعقد کرنے کا اعلان کیا۔