تازہ ترین
بنیادی صفحہ / والی بال / نیشنل والی بال چیمپیئن شپ ،نیوی، ائرفورس، ایچ ای سی، پنجاب، آرمی اور پولیس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی

نیشنل والی بال چیمپیئن شپ ،نیوی، ائرفورس، ایچ ای سی، پنجاب، آرمی اور پولیس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی

لاہور-17 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں جاری نیشنل والی بال چیمپیئن شپ 2019ء کے تیسرے روز مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ نیوی، ائرفورس، ایچ ای سی، پنجاب، آرمی اور پولیس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔ نشتر سپورٹس کمپلیکس کے انڈور جمنیزیم ہال میں جاری چیمپیئن شپ میں بدھ کے روز پہلا میچ نیوی اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیوی ٹیم نے تین صفر سے اسلام آباد کو ہرایا۔ نیوی کی کامیابی کا سکور 25-13، 25-16 اور25-15 رہا۔ دوسرے میچ میں پی اے ایف نے پی او ایف کے خلاف تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ پی اے ایف کی کامیابی کا سکور 25-15، 25-19 اور 25-22 رہا۔ تسیرے میچ میں ایچ ای سی نے سخت مقابلے میں 25-22، 25-21 اور 25-21 سے شکست دی۔ چوتھے میچ میں پنجاب ٹیم نے سندھ کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کانٹے دار مقابل۔ہ دیکھنے میں آیا۔ پنجاب نے 25-19، 30-28 اور 25-20 فتح اپنے نام کی۔ پانچویں میچ میں پولیس ٹیم نے بلوچستان کے خلاف آسانی سے کامیابی اپنے نام کی۔ پولیس ٹیم نے پہلا سیٹ 25-18 سے، دوسرا سیٹ 25-11 اور تیسرا سیٹ 25-12 سے کامیابی حاصل کی۔ چھٹے میچ میں آرمی ٹیم نے فاٹا ٹیم کو تین صفر سے مات دی۔ آرمی ٹیم نے 25-10، 25-20 اور 25-16 سے کامیابی حاصل کی۔ فاٹا ٹیم کے کھلاڑیوں نے دوسرے سیٹ میں آرمی ٹیم کے خلاف کچھ مزاحمت کی لیکن وہ کسی کام نہ آ سکی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ نیشنل چیمپیئن شپ سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی تیاری کا اچھا موقع ملتا ہے۔ میں سپانسر اداروں کا مشکور ہوں جنہوں نے نیشنل چیمپیئن شپ کے انعقاد میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ پاکستان میں والی بال کا بہت زیادہ ٹلینٹ موجود ہے فیڈریشن کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔ پاکستان والی فیڈریشن انڈور، اوپن، بیچ والی بال کے ساتھ خواتین والی بال کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔