تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باڈی بلڈنگ / یاسین جیم انٹر کلب باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر،سینئر مسٹر یاسین کا ٹائٹل سمیر خان جونیئر مسٹر یاسین جیم کا ٹائٹل جنید خان نے حاصل کیا

یاسین جیم انٹر کلب باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر،سینئر مسٹر یاسین کا ٹائٹل سمیر خان جونیئر مسٹر یاسین جیم کا ٹائٹل جنید خان نے حاصل کیا

،پشاور- 18 اپریل 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) یاسین جیم انٹر کلب باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر ،سینئر مسٹر یاسین کا ٹائٹل سمیر خان جونیئر مسٹر یاسین جیم کا ٹائٹل جنید خان نے حاصل کیا ، اس موقع پر ایس ایچ اومچنی تھانہ شہنشاہ خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ مہررشاہد خان ،کلب انچارج اسد خان ، انٹر نیشنل ہاکی پلیئر سید شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، یاسین جیم ٹو ورسک روڈ کے زیراہتمام انٹر کلب باڈی بلڈنگ مقابلے منعقد ہوئے جس میں سو سے زائد تن سازوں نے جونیئر اور سینئر کیٹگری میں حصہ لیا ، رزلٹ کے مطابق سینئر مسٹر تن سازی کے مقابلوں میں سمیر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، ابرار نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، جونیئر مسٹر یاسین جیم مقابلوں میں جنید خان نے پہلی ، روحید نے دوسری اور وقار نے تیسری پوزیشن حاصل کی آخر میں مہمان خصوصی شہنشاہ خان نے کھلاڑیوں میں ٹائٹلز تقسیم کئے ۔