تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سکواش / تیسری نیشنل ریڈ کریسنٹ ویمنز سکواش چیمپئن شپ ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی‘بیگم فرح حامد خان نے مقابلوں کا افتتاح کیا

تیسری نیشنل ریڈ کریسنٹ ویمنز سکواش چیمپئن شپ ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی‘بیگم فرح حامد خان نے مقابلوں کا افتتاح کیا

پشاور- 18 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) تیسری نیشنل ریڈ کریسنٹ ویمنز سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی‘بیگم فرح حامد خان نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیا ‘چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹاپ ویمنز کھلاڑی شرکت کررہی ہیں ‘صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے پی مس عذرا جمشید ‘وائس چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے پی اور سابق سکواش برٹش چیمپئن قمرزمان ‘چیف ریفری پاکستان سکواش فیڈریشن منور زمان‘ ایگزیکٹو ممبر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن وزیر گل‘شیر بہادر‘ناظم نواں کلی سجاد خان ‘پی اے ایف سکواش اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اطلس خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘افتتاحی میچ میں کے پی کی حراء عقیل نے پنجاب کی صبغت کے خلاف گیارہ نو‘گیارہ آٹھ ‘سات گیارہ اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کی ‘کوالیفائر مقابلوں میں کے پی کی زہرہ‘ثناء شیر بہادر ‘پنجاب کی طیبہ عباس اور کے پی کی کلثوم نے مین راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا ‘دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کے پی کی زہرہ خان نے پنجاب کی مناہل درانی کے خلاف گیارہ چار ‘گایرہ سات اور گیارہ تین ‘کے پی کی ثناء نے کے پی کی مہوش کے کلا گیارہ دو ‘گیارہ چھ اور گیارہ سات‘پنجاب کی طیبہ عباس نے کے پی کی وریشہ کے خلاف گیارہ چار ‘گیارہ سات اور گیارہ چھ اور کے پی کی کلثوم نے کے پی کی ہی سندس کے خلاف گیارہ سات ‘گیارہ تین اور گیارہ چار سے کامیابی حاصل کی ‘پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پنجاب کی مناہل درانی ‘کے پی کی زہرہ‘بناء ‘مہوش ‘وریشہ ‘طیبہ عباس اور کلثوم نے اپنے میچوں میں کامیابیاں حاصل کیں‘اس موقع پر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقابلوں میں ملک بھر کی ٹاپ پلیئرز شرکت کررہی ہیں ریڈ کریسنٹ کے مشکور ہیں کہ وہ مسلسل تیسرے سال یہ مقابلے سپانسر کررہے ہیں آمنہ فیاض اس سال اپنے ٹائٹل کا دفاع کررہی ہیں مقابلوں کے لئے ایک لاکھ روپے انعامی رقم مقرر کی گئی ہے چیمپئن شپ میں آمنہ فیاض کیساتھ انٹرنیشنل پلیئرز مقدس اشرف ‘مدینہ ظفر ‘صائمہ شوکت‘روشنا محبوب اور کومل خان جیسی پلیئرز شرکت کررہی ہیں جن کے درمیان کانٹے کے مقابلوں کی توقع ہے۔