تازہ ترین
بنیادی صفحہ / والی بال / نیشنل والی بال چیمپیئن شپ ، دفاعی چیمپیئن واپڈا سمیت پولیس، نیوی، پی او ایف، آرمی، پی اے ایف اور ایچ ای سی ٹیموں نے کوارٹر لیگ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

نیشنل والی بال چیمپیئن شپ ، دفاعی چیمپیئن واپڈا سمیت پولیس، نیوی، پی او ایف، آرمی، پی اے ایف اور ایچ ای سی ٹیموں نے کوارٹر لیگ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

لاہور- 18 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل والی بال چیمپیئن شپ کا ابتدائی راونڈ مکمل ہو گیا۔ دفاعی چیمپیئن واپڈا سمیت پولیس، نیوی، پی او ایف، آرمی، پی اے ایف اور ایچ ای سی ٹیموں نے کوارٹر لیگ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نشتر سپورٹس کمپلیکس کے انڈور ہال میں جاری چیمپیئن شپ میں گذشتہ روز دفاعی چمیپیئن واپڈا نے گلگت بلتستان کے خلاف باآسانی کامیابی اپنے نام کی۔ واپڈا نے 24-4، 25-11 اور 25-11 سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسرے میچ میں آرمی نے فاٹا کو تین صفر سے مات دی۔ آرمی نے 25-14، 25-9 اور 25-12 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں نیوی نے ریلویز کے خلاف 25-17، 25-11 اور 25-9 سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے میچ میں ریلویز اور اے جے کے ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں ریلویز ٹیم نے اے جے کے کو 25-17، 25-23 اور 25-23 سے شکست دی۔ پہلے راونڈ کے آخری میچ میں ایچ ای سی نے اسلام آباد ٹیم کو تین صفر سے مات دی۔ ایچ ای سی ٹیم کی کامیابی کا سکور 25-15، 27-25 اور 25-14 رہا۔ آج بروز جمعہ کو کوارٹر لیگ کے مقابلے ہونگے جس میں واپڈا کا مقابلہ پولیس سے، نیوی کا مقابلہ پی او ایف سے، آرمی کا مقابلہ ریلویز سے جبکہ پی اے ایف کا مقابلہ ایچ ای سی سے ہوگا۔