تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / پاکستان کے محبوب علی نے ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ کے 400میڑ ریس کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، صاحب یثرا سو میڑ ریس کی پہلی ہی ہیٹ میں مقابلے سے آوٹ

پاکستان کے محبوب علی نے ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ کے 400میڑ ریس کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، صاحب یثرا سو میڑ ریس کی پہلی ہی ہیٹ میں مقابلے سے آوٹ

دوحہ (قطر) ۔21اپریل2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) دوحہ قطر میں کھیلی جارہی ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ میں شریک قومی اتھلیٹ محبوب نے چار سو میٹر ریس کے ابتدائی مرحلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کولیفائی کر لیا ہے انہوں نے ابتدائی ہیٹ میں مطلوبہ فاصلہ 46.96 میں طے کر کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا ہے۔ ادھر دوسری جانب پاکستان کی خاتون اتھلیٹ صاحب یثرا سو میڑ ریس کی پہلی ہی ہیٹ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں انہوں نے سو میٹر کا فاصلہ 12.04میں طے کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان قطر میں جاری ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ میں چھ کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ کے ساتھ شریک ہوا ہے جس میں ایشین گیمز کے براونز میڈلسٹ ارشد ندیم بھی شامل ہیں جنکے حوالے سے توقع ہے کہ وہ ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ میں بھی پاکستان کے لئے میڈل نکال سکتے ہیں۔