تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ، پاکستان کے محبوب علی ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئے، قوم سے کامیابی کے لئے دعا کی اپیل،اپنا بیسٹ دوں گا: محبوب علی کی سپورٹس ورلڈ سے گفتگو

ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ، پاکستان کے محبوب علی ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئے، قوم سے کامیابی کے لئے دعا کی اپیل،اپنا بیسٹ دوں گا: محبوب علی کی سپورٹس ورلڈ سے گفتگو

دو حہ (قطر) ۔ 21اپریل 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز) دوحہ قطر میں جاری ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ میں 400میڑ ریس میں شریک پاکستانی اتھلیٹ محبوب علی نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں مطلوبہ فاصلہ 50.40کے وقت کے ساتھ طے کرتے ہوئے 400میڑ ریس کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس سے قبل آج ہی محبوب علی نے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں ہونے والی ہیٹ میں46.96 کے وقت کے ساتھ مطلوبہ فاصلہ طے کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ محبوب علی 400میڑ کے فائنل کے لئے کل دوڑیں گے۔ فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والے محبوب علی سے اپنی اس کامیابی کے حوالے سے دوحہ سے سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انکی بھر پور کوشش ہوگی کہ وہ کل فائنل میں اپنا بیسٹ دیں اور پاکستان کے لئے میڈل نکالیں۔ انہوں نے قوم سے اپنی کامیابی کے لئے دعا کی بھی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ محبوب علی نے ایشین ان ڈور گیمز میں بھی چار سو ضرب چار کے ایونٹ میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیت کر قومی پرچم سر بلند کیا تھا۔