تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / فٹبال کی دنیا کے نامور کھلاڑی آئن جے رش کا دورہ لیاری ، بچوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے

فٹبال کی دنیا کے نامور کھلاڑی آئن جے رش کا دورہ لیاری ، بچوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے

کراچی – 24 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) فٹبال کی دنیا کے نامور کھلاڑی آئن جے رش نے شہر قائد کے علاقے لیاری کا دورہ کیا اور وہاں موجود بچوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیور پول کلب کے سابق فٹبالر آئن جے رش نے لیاری کے فٹبال گراؤنڈ کا دورہ کیا اس موقع پر اُن کے ہمراہ برطانوی باکسر آر اے اپینس فئیرون بھی موجود تھے۔ لیورپول کےسابق فٹبالرآئن جے رش نےلیاری میں بچوں کو کھیل کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان آیا ہوں، یہاں فٹبال کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لیاری آنابہت اچھالگا،شانداراستقبال پرمشکور ہوں، چھوٹے بچوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں کے بچوں میں موجود ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے جس کے لیے اچھے کوچز کی خدمات لینا ضروری ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ لیاری کے علاقے میں فٹبال کا بہت زیادہ جوش و خروش موجود ہے، اچھے کوچز اور تھوڑی سی توجہ دی جائے تو گلی محلوں میں کھیلنے والے بچے فٹبال کی دنیا میں پاکستان کی پہچان بنا سکتے ہیں۔