تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / انٹر یونیورسٹی وشو چمپئن شپ یو سی پی لاہور چمپئن بن گئی ،پنجاب یونویرسٹی نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی

انٹر یونیورسٹی وشو چمپئن شپ یو سی پی لاہور چمپئن بن گئی ،پنجاب یونویرسٹی نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی

کراچی ۔ 24اپریل2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) آل پاکستان انٹریونیورسٹی وشوچمپئن شپ میں یو سی پی لاھور 172پوائنٹس کے اسکور کے ساتھ کامیاب، پنجاب یونیورسٹی 135 پوائنٹس سے دوسرے اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی 83 پوائنٹس سے تیسرے نمبر پر رہیں۔ ڈائریکٹر اسپورٹس کے تفصیلات کے مطابق ھائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سندھ زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی وشو چمپئن شپ کے مقابلوں میں یو سی پی لاھور 172پوائنٹس کے اسکور سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جب کہ پنجاب یونیورسٹی 135 پوائنٹس سے دوسرے اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی 83 پوائنٹس سے تیسری پوزیشں حاصل کر لی ہے،
آل پاکستان انٹر یونیورسٹی وشو چمپئن شپ کے مقابلوں میں مختلف جامعات کی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر گولڈ میڈل حاصل کیے جن میں 52kg ورٹ کے مقابلے میں یونیورسٹی آف لاھور کے امین اللہ، 56kg میں پنجاب یونیورسٹی کے داؤد جان، 60kg میں یو ایم ٹی لاھور کے محمد عاطف، 65kg میں پنجاب یونیورسٹی لاھور کے سید خلیل، 70kg میں پنجاب یونیورسٹی لاھور کے حیدر علی، 75kg میں یو ایم ٹی لاھور کے سلمان فضل، 80kg میں یو سی پی لاھور کے احسن اقبال، 85kg میں یو سی پی لاھور کے محمد عمر، 90kg میں یونیورسٹی آف لاھور کے غلام محمد اور اوپن ویٹ مقابلے میں یو سی پی کے علی اصغر شامل ہیں، چمپئن شپ کے اختتامی مختصر تقریب کے مہمان خاص ڈین فیکلٹی کراپ پروٹیکشن عبدالغنی لنجار اور اعزازی مہمان اطہر علی خانزادہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقعے پر ڈین فیکلٹی سوشل سائنسز ڈاکٹر اعجاز احمد کونھارو، شوکت سانگی اور طالبات موجود تھے۔