تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / چار ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر سکتی ہیں ، یقیناً بھارت ٹائٹل کے لئے امیدوار ہوگا۔ سارو گنگولی نے پشین گوئی کر دی

چار ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر سکتی ہیں ، یقیناً بھارت ٹائٹل کے لئے امیدوار ہوگا۔ سارو گنگولی نے پشین گوئی کر دی

نئی دہلی – 25 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے ورلڈ کپ 2019ء کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی 4 متوقع ٹیمیں بتادیں، اُن کا کہنا ہے کہ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرسکتی ہیں۔ 2003ء کے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے گنگولی کا کہنا ہے کہ موجودہ راؤنڈ رابن لیگ فارمیٹ سخت ترین ٹورنامنٹ ہوگا۔ بھارتی اخبار کے مطابق ایک انٹرویو میں گنگولی کا کہنا تھا کہ میری نظر میں سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی چار ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان ہوں گی، یقیناً بھارت ٹائٹل کے لئے امیدوار ہوگا۔ گنگولی کا کہنا تھا کہ تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی،کوئی ٹیم بھی آسان نہیں ہے۔ ورلڈ کپ 2019ء میں دس ٹیمیں ایک دوسرے کےمدمقابل ہوں گی اور 4بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔