تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / پی ایف ایف نے نے طارق لطفی ہیڈ کوچ مقرر کرتے ہوئےورلڈ کپ دوہزار بائیس کوالیفائرز کے لیے 5 مئی سے 3 جو تک تربیتی کیمپ لگانےکا اعلان کر دیا ، کلیم اللہ خان کو بھی مدعو کرلیا گیا

پی ایف ایف نے نے طارق لطفی ہیڈ کوچ مقرر کرتے ہوئےورلڈ کپ دوہزار بائیس کوالیفائرز کے لیے 5 مئی سے 3 جو تک تربیتی کیمپ لگانےکا اعلان کر دیا ، کلیم اللہ خان کو بھی مدعو کرلیا گیا

اسلام آباد – 26 اپیل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے طارق لطفی کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرنے کےساتھ ورلڈکپ دوہزار بائیس کوالیفائرز کے لیے تربیتی کیمپ لگانےکا اعلان کردیا ، پانچ مئی سے تربیتی کیمپ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں 33 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے. اس ضمن میں جاری کردہ ایک خط میں پی ایف ایف نے کیمپ کے لئے بلائے جانے کھلاڑیوں اور انکے ڈیپارٹمینٹس کو اپنے کھلاڑی کیمپ میں بھجوانے کی ہدایت کی ہے پی ایف ایف نے ملکی سطح پر مختلیف اداروں کے لئے کھیلنے والے ان کھلاڑیوں کے علاوہ عالمی سطح پر فٹبال لیگز کھیلنے والے کھلاڑیوں جن میں کلیم اللہ خان اور سعد اللہ خان شامل ہیں کو بھی کیمپ کے لئے مدعو کیا ہے کیمپ 5 مئی سے 3 جون تک اسلام آباد میں جاری رہے گا، کیمپ میں بلائے گئے کھلاڑیوں کے نام اور انکے ڈیپارٹمینٹس کچھ اسطرح سے ہیں.