تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سکواش / آل پاکستان کے پی مینز سکواش چیمپئن شپ انتیس اپریل سے پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی

آل پاکستان کے پی مینز سکواش چیمپئن شپ انتیس اپریل سے پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی

پشاور-27 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز)آل پاکستان کے پی مینز سکواش چیمپئن شپ انتیس اپریل سے پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہورہی ہے صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہمام ہونیوالے مقابلے انتیس اپریل سے تین مئی تک جاری رہیں گے پانچ روزہ مقابلوں میں مینز سینئر کیٹیگری ‘کوالیفائنگ راءونڈ کے میچ شامل ہیں جبکہ مین راءونڈ تیس اپریل سے تین مئی تک منعقد ہوگا اس سلسلے میں صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں ویمنز جونیئر اور پھر سینئر مقابلے کرائے گئے نیشنل چیمپئن شپ میں بھی ملک بھر سے ویمنز کھلاڑی پشاور آئیں اور انہوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور اب مینز سینئر کھلاڑیوں کے درمیان مقابلوں کا انعقاد کیا جارہاہے جس کے لئے ٹرافیوں کیساتھ نقد انعامات بھی رکھے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ آل پاکستان سینئر مینز سکواش مقابلوں میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ پلیئرز شرکت کر رہے ہیں مین راءونڈ میں بارہ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں رینکنگ میں چھٹے نمبر کے خیبر پختونخوا کے ظاہر شاہ .آ ٹھویں نمبر کے واپڈا کے فرحان محبوب ‘گیارہ نمبر کے پی اے ایف کے پلیئر وقاص محبوب آرمی کے بلال ذاکر ‘پنجاب کے عزیر رشید‘بلوچستان کے عبدالمالک‘پی اے ایف کے مہران جاوید آرمی کے صدام الحق ‘نیوی کے فراز محمد ‘زیڈ ٹی بی ایل کے وقار محبوب آرمی کے رئیس خان اور خیبرپختونخوا کے منیر زمان شامل ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوگا اور وہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔