تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باکسنگ / 37ویں نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ کل (پیر ) سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی ، چودہ ٹیمیں شرکت کریں گیں

37ویں نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ کل (پیر ) سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی ، چودہ ٹیمیں شرکت کریں گیں

اسلام آباد -28 اپریل 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) 37ویں نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ کل (پیر ) سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی چیمپیئن شپ میں پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل (ر) ناصر ٹنگ کے مطابق پانچ روزہ چیمپیئن شپ میں 10ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگےجن میں49 ، کلو گرام، 52 کلو گرام ، 56 کلو گرام ،60 کلو گرام ،64 کلو گرام ،69 کلو گرام ، 75 کلو گرام ، 81 کلو گرام ، 91 کلو گرام ،91 کلو گرام پلس کیٹگریز شامل ہیں. انہوں نے بتایا کہ نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ میں 14ٹیموں کے باکسرز مدمقابل ہونگے، پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ایونٹ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے جبکہ ایونٹ میں شرکت کے لئے ٹیمیں اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی ہیں. انہوں نے بتایا کہ سیف گیمز تربیتی کیمپ کیلئے باکسرز نیشنل چیمپیئن شپ سے ہی شارٹ لسٹ کرینگے