تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باڈی بلڈنگ / جونیئر اینڈ مسٹر کراچی2019 باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن راجہ مبشر نے مسٹرکراچی اور شاہین شاہد جونیئر مسٹر کراچی کا ٹاءٹل اپنے نام کرلیا

جونیئر اینڈ مسٹر کراچی2019 باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن راجہ مبشر نے مسٹرکراچی اور شاہین شاہد جونیئر مسٹر کراچی کا ٹاءٹل اپنے نام کرلیا

کراچی ۔ 4 مئی 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) آئرن مین اسپورٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام مسٹر اینڈ جونیئر مسٹرکراچی 2019 باڈی بلڈنگ کے مقابلے ڈسٹرکٹ کورنگی میں منعقد ہوئے جس میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کے باڈی بلڈنگ گلڈ سے تعلق رکھنے والے تن سازوں نے شرکت کی ۔ چیمپئین شپ کے چیف آرگنائزرسندھ باڈی بلڈنگ گلڈ کے سیکریٹری اور آئرن مین اسپورٹس اکیڈمی کے سی ای او دلشاد خان یوسفزئی تھے جبکہ چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایچ او کورنگی عنایت مروت اور انعام اللہ تھے جبکہ دیگر مہمانان اعزازی میں پاکستان باڈی بلڈنگ گلڈ کے سیکریٹری مولاداد، اشرف سمانا،سندھ باڈی بلڈنگ گلڈ کے صدر مبین قریشی، ظفراللہ چودھری، راجہ مبشر، فہیم الدین، کراچی باڈی بلڈنگ گلڈ کے صدر افراہیم، سیریٹری محسن زماں ، آئرن مین اسپورٹس اکیڈمی کے سیکریٹری نعیم نور صدیقی، کراٹے کے شیہان شہزاد احمد، ذیشان قریشی، شہریار خان،سلمان اور دیگر موجود تھے ۔ مقابلوں میں ججنگ کے فراءض باڈی بلڈنگ کے انٹرنیشنل جج سکندر بلوچ تھے ۔ فائنل رزلٹس کے مطابق راجہ مبشر نے مسٹر کراچی 2019 کا اعزاز حاصل کیا جبکہ جونیئر مسٹر کراچی 2019کا ٹاءٹل شاہین شاہد نے اپنے نام کیا ۔ قبل ازیں دیگر کلاسسز میں گل نواز نے سینئر کلاس ;65;کے کلاس ونر،راجہ مبشر نے سینئر کلاس;66;کے کلاس ونر، عظیم نے سینئر کلاس ;67;کے کلاس ونرکا اعزاز حاصل کیا ۔ جونیئر کلاس ;65; میں عثمان احمد نے جبکہ جونیئر کلاس ;66; میں شاہین شاہد نے کلس ونر کا اعزاز حاصل کیا ۔ مہمان خصوصی ایس ایچ او کورنگ عنایت مروت نے کامیاب تن سازوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ چیف آرگنائزر دلشاد خان یوسفزئی کی طرف سے کراٹے کے انٹرنیشنل کھلاڑی گولڈ میڈلسٹ عبدالرحمن کو کیش پرائز دیا گیا جبکہ آفیشلز کو شیلڈس اور تمام مہمانان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا ۔