تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / پراچہ ایکسچینج 20ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ کا انعقاد ، چمپئن شپ میں 14الحاق شدہ کراٹے یونٹس کے 170کھلاڑیوں ،آفیشلز ،ٹیکنیکل آفیشلز ،ریفریز و ججز نے شرکت کی

پراچہ ایکسچینج 20ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ کا انعقاد ، چمپئن شپ میں 14الحاق شدہ کراٹے یونٹس کے 170کھلاڑیوں ،آفیشلز ،ٹیکنیکل آفیشلز ،ریفریز و ججز نے شرکت کی

کراچی – 7 مئی 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پراچہ ایکسچینج کے اشتراک سے منعقدہ پراچہ ایکسچینج 20ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ کا انعقاد سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں منعقد ہوا ۔ چمپئن شپ میں 14الحاق شدہ کراٹے یونٹس کے 170کھلاڑیوں ،آفیشلز ،ٹیکنیکل آفیشلز ،ریفریز و ججز نے شرکت کی یہ چمپئن شپ ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے قوانین کے تحت منعقد کئے گئے جو انفرادی کاتا ،ٹیم کاتا ،انفرادی کمیتے منفی40،45،50،55،60،67،75اور پلس 75کلو گرام اور ٹیم کمیتے کے مطابق مقابلوں پر مشتمل تھی ۔ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر سینسی نسیم احمد قریشی نے چمپئن شپ کے لئے سندھ ویمن کراٹے اسیوسی ایشن کی نائب صدر محترمہ ڈاکٹر قرۃ العین کو آرگنائزنگ کمیٹی کا چیئرپرسن ،واصف علی سیکریٹری ،محمد معین ڈیڈھی اورنجمہ عبدالواحد کو ایونٹ کا کوارڈینٹر مقرر کیا تھا جبکہ کرامت اللہ خان ،محبوب عالم ،نادر احمد ،حامد بختیار ،مبینہ شیخ ،راشد علی ،شیبہ رضا ،کلثوم ہزارہ ،واصف علی ،سید شاہ فیصل ،محمد معین ڈیڈھی ،عبدالرحیم ،فرشاد حسین قریشی ،راست علی اور ذوالفقار علی شیخ نے ریفریز ،ججز ،اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فراءض انجام دیئے پراچہ ایکسچینج 20ویں سندھ کراٹے چمپئن شپ کا ٹاءٹل ڈسٹرکٹ ساءوتھ کراچی نے 5گولڈ ،3سلور ،1براءونز میڈل اور 170پوائنٹس حاصل کرکے جیت لیا ۔ سانگھڑ کی ٹیم نے 2گولڈ ،2سلور ،4بواءونز میڈل اور 100پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ سکھر کی ٹیم نے 1گولڈ ،1سلور،3براءونز میڈل اور 50پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ چمپئن سے کے افتتاحی تقریب میں ویمن سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر قرۃ العین تھیں جبکہ چمپئن شپ کے اختتام پر منعقدہ پر وقار تقسیم انعامات کی تقریب میں پراچہ ایکسچینج انٹر نیشنل کے چیئر مین ظفر علی پراچہ نے چمپئن شپ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان کراٹے فیڈریشن کے سنیئر نائن صدر سینسی نسیم احمد قریشی ،نجمہ عبد الواحد،پروین لودھی ،ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن بدین کے سیکریٹری ناصر علی ،حیدرآباد سے فرشاد حسین قریشی ،سانگھڑ سے مشتاق عباسی ،نوشہرو فیروز سے راست علی ،لاڑکانہ سے ذولفقار علی شیخ بھی موجود تھے ۔