تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اسنوکر / انگلش کیوئسٹ جڈ ٹرمپ نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،انہوں نے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حجان ہیگنز کو شکست دے کر حاصل کیا

انگلش کیوئسٹ جڈ ٹرمپ نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،انہوں نے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حجان ہیگنز کو شکست دے کر حاصل کیا

شیفلڈ ۔ 07 مئی2019( سپورٹس ورلڈ نیوز) انگلش کیوئسٹ جڈ ٹرمپ نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حجان ہیگنز کو شکست دے کر حاصل کیا۔ شیفلڈ میں کھیلے گئے میگا ٹورنامنٹ کے فائنل میں جڈ ٹرمپ نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان ہیگنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 کے مقابلے میں 18 فریمز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پایا، انہوں نے فائنل میں سات مرتبہ سنچری بریکس کھیلیں اور اس کے ساتھ ہی ایک میچ میں زیادہ سنچری بریکس کھیلنے کا ڈنگ کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا جنہوں نے 2016ء میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ ٹرمپ کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ پائونڈ نقد انعام بھی دیا گیا، اسطرح وہ سنوکر کی تاریخ میں ایک سیزن میں ایک ملین پائونڈ سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔