تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹار گالفر اور 15 مرتبہ کے میجر ونر ٹائیگر ووڈ کو امریکہ کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز صدارتی میڈل آف فریڈم پیش کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹار گالفر اور 15 مرتبہ کے میجر ونر ٹائیگر ووڈ کو امریکہ کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز صدارتی میڈل آف فریڈم پیش کر دیا

واشنگٹن۔ 07 مئی2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹار گالفر اور 15 مرتبہ کے میجر ونر ٹائیگر ووڈ کو امریکہ کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز صدارتی میڈل آف فریڈم پیش کیا، انہیں گالف کے میدانوں میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، ووڈز نے وائٹ ہائوس میں منعقدہ تقریب کے دوران ٹرمپ سے اعزاز وصول کیا۔ ٹرمپ نے اس موقع پر ٹائیگر ووڈز کی فتوحات کیلئے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ ووڈز کی کامیابیاں پورے ملک کیلئے باعث اعزاز ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید اعزازات اپنے نام کریں۔ ووڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ صدارتی میڈل آف فریڈم حاصل کرنا میری زندگی کا باعث فخر لمحہ ہے، میں اپنی والدہ اور بچوں کا مشکور ہوں ان کے تعاون کے بغیر میرے لئے اس پوزیشن میں پہنچنا نا ممکن تھا۔