تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / ہاکی .عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن گرتی چلی جا رہی ہے۔ میں ہاکی ٹیم کو ٹاپ ٹین میں لانے کے بعد ٹاپ فور تک پہنچا وں گا : متنازعہ سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ

ہاکی .عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن گرتی چلی جا رہی ہے۔ میں ہاکی ٹیم کو ٹاپ ٹین میں لانے کے بعد ٹاپ فور تک پہنچا وں گا : متنازعہ سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ

کراچی- 8 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے متنازعہ سیکریٹری محمد آصف باجوہ نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی موجودہ صورت حال کسی سے چھپی نہیں، عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن گرتی چلی جا رہی ہے۔ میں ہاکی ٹیم کو ٹاپ ٹین میں لانے کے بعد ٹاپ فور تک پہنچا وں گا ۔پی ایچ ایف کے آئینی ماہرین کی رائے کے مطابق صدر پی ایچ ایف کی جانب سے غیر آئینی طریقہ سے مقرر کئے جانے والے پی ایچ ایف سیکریٹری آصف باجوہ جو آج یہاں کراچی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستان ہاکی کو دوبارہ اجاگر کرنے کے لیے چیلنج سمجھ کر یہ عہدہ قبول کیا۔اور میری کوشش ہو گی کہ میں ہاکی ٹیم کو ٹاپ ٹین میں لا کر ٹاپ فور تک پہنچاوں.
انھوں نے کہا کہ اولمپئینز سمیت حکام کی عزت کو داغ دار نہیں کیا جائے گا، پاکستان ہاکی کی تباہی کی اصل وجہ پالیسی برقرار نہیں رکھنا ہے، آئندہ سالوں میں پروفیشنل لیگ کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں انھوں نے کہا تھا کہ ہاکی کھیل کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لا کر ان سے مشاورت کی جائے گی۔ انھوں نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ تمام سابق اولمپئنز اور کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر ان سے تکنیکی معاونت لی جائے گی۔