تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / لاہور:شہباز سینئر ہاکی اکیڈمی نے ازبکستان ہاکی ٹیم کو 1-2 سے شکست دے دی.

لاہور:شہباز سینئر ہاکی اکیڈمی نے ازبکستان ہاکی ٹیم کو 1-2 سے شکست دے دی.

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم2 لاہور میں ازبکستان ہاکی ٹیم اور شہباز سینئر ہاکی اکیڈمی کے درمیان تربیتی دورہ کا آخری میچ کھیلا گیا.جو کہ شہباز سینئر ہاکی اکیڈمی نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا.شہباز احمد ہاکی اکیڈمی کی جانب سے توصیف نے28ویں منٹ میں, احمر نے 41ویں منٹ میں گول اسکور کیا.جبکہ ازبکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے اویبوک نے 17 ویں منٹ گول اسکور کیا. میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول کرنے میں ناکام رہیں. اس موقع پر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر ,پی ایچ ایف ڈائریکٹر ایڈمن میجر ر جاوید منج,ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی,غلام غوث,محمد ایوب, ایمپائر منیجر دلاور بھٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین ہاکی آفیشلز و شائقین ہاکی موجود تھے.واضع رہے ازبکستان ہاکی ٹیم تربیتی دورہ مکمک کرکے کل واپس اپنے وطن روانہ ہوجائے گی.