تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / بنوں سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے , محمد طفیل چیئرمین‘اکبر نیاز صدر,محمد ذیشان جنرل سیکرٹری منتحب

بنوں سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے , محمد طفیل چیئرمین‘اکبر نیاز صدر,محمد ذیشان جنرل سیکرٹری منتحب

پشاور ۔ 11مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز)بنوں سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے گزشتہ روز قاضی محب سٹیڈیم بنوں میں خصوصی اجلاس زیر صدارت ریجنل سپورٹس ;200;فیسر امیر زاہد شاہ منعقد ہوا جس میں بنوں کے اسسٹنٹ ڈی ایس او عادل شاہ ‘کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد ‘کے پی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں اس موقع پر بنوں سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں متفقہ طور پر جن عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ان میں محمد طفیل چیئرمین‘اکبر نیاز صدر‘زبیر نیاز سینئر نائب صدر ‘راحت اللہ خان اور عریب خان نائب صدور ‘محمد ذیشان جنرل سیکرٹری ‘فہیم خان اور یاسر خان ایسوسی ایٹ سیکرٹریز ‘ انعام خان فنانس سیکرٹری اور عمران علی ناشاد پریس سیکرٹری شامل ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر اکبر نیاز اور جنرل سیکرٹری محمد ذیشان نے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے صدر صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد نے اپنے خطاب میں نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سپورٹ ان کے ساتھ رہے گی انٹر سکولز‘انٹر کالجز ‘انٹر یونیورسٹیز کیساتھ انٹر کلب ‘انٹر ڈسٹرکٹ سائیکلنگ مقابلے کرائیں گے اور اس میں سے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے ۔