تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / روسی صد ولادی میرپیوتن آئس ہاکی کے میدان میں‌ لڑکھڑا گئے

روسی صد ولادی میرپیوتن آئس ہاکی کے میدان میں‌ لڑکھڑا گئے

ماسکو- 11 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) روسی صد ولادی میرپیوتن آئس ہاکی کے میدان میں‌ لڑکھڑا گئے. تفصیلات کے مطابق دنیا کے طاقت ور ترین شخص تصور کیے جانے والے ولادی میر پوتن کے ساتھ گزشتہ روز عجیب واقعہ ہوا. روسی صدر آئس ہاکی کے ایک میچ میں اترے، اس روز وہ بھرپور فارم تھے. چھیاسٹھ سالہ روسی صدرنے اپنی ٹیم کی طرف سےآٹھ گول اسکور کیے. میچ کے بعد وہ اپنی ٹیم کی کے جشن میں شریک ہوئے. بعد ازاں وہ شائقین کی تالیوں کا جواب دینے کےلیے گراؤنڈ کا چکر لگانے لگے. اس اثنا میں وہ اچانک لڑکھڑا کر گرگئے، ساتھی کھلاڑیوں نے انھیں تھام لیا. پوتن کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک فوجی پریڈ کے دوران روسی صدر نے یہ اعلان کیا تھا کہ عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر وہ اپنی فوج کومزید طاقت ور بنائیں گے.ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس مستقبل میں دہشت گردی سے نبرد آزما ہر ملک سے تعاون کرے گا.