تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / 38ویں سید عبدلکریم شاہ میموریل بیلٹ سرمنی 2019 کا انعقاد

38ویں سید عبدلکریم شاہ میموریل بیلٹ سرمنی 2019 کا انعقاد

کوئٹہ -12 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز ،سید شاہ زیب شاہ) ویں سید عبدلکریم شاہ میموریل بیلٹ سرمنی 2019 کا انعقاد سینسی نیک نظر کیکوکشن پاکستان برانچ چیف شیحان احمد ولی اور سینسی قسیم کے زیر اہتمام ماسٹر سپورٹس اکیڈمی میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ملتان سے آئے ہوئے شیحان فواد احمد اور سلیم زمان تھےتقریب میں کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی فائٹس بھی ہوئی اور ملتان سے آئے ہوئے استاد فواد احمد نے شرکہ اور حاظرین کے سامنے طلبہ کے ساتھ مل کر شیڈو فائٹ کا بھی مظاہرہ کیا

تقریب میں کھلاڑیوں کو بلیک، بلو، گرین، یلو اور برائوں بیلٹ پہنائے گئے تقریب میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے فواد احمد، سلیم زمان، نیک نظر، احمد ولی، قسیم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی ہر گز نہیں ہے اگر کمی ہے تو صرف حکومتی سرپرستی اور امداد کی۔ بلوچستان کو مختلف گیمز جس باکسنگ مارشل آرٹس جن میں جوڈو,تائیکوانڈو، کراٹے، ووشو اور دیگر مارشل آرٹس کھیل شامل ہیں لیکن بہت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ صوبائی حکومت اور سپورٹس بورڈ کی جانب سے مارشل آرٹس کملیکس کے نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں

مارشل آرٹس کے کھلاڑی ہال نہ ہونے کی وجہ سے کھیلوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے نامساعد حالات میں ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے ٹیلنٹ سے ملک اور علاقے کا نام روشن کر سکتے ہیں بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس سہولیات اور سرپرستی کا فقدان ہے سماجی برائیوں سے نجات کے لیے کھیلوں پر بھرپور توجہ کی ضرورت ہے حکومت کو ایسے اقتدار کرنے چاہیے کہ جس سے نوجوان کے روزگار ملے اور یہ نوجوان کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکیں
تقریب کے اختتام پر پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز اور شیلڈز بھی دی گئی اور اچھی کارکردگی دکھانے والے صحافیوں کو شیلڈ بھی دی گئی