تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / پہلا گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی، کوءٹہ ہیروز 61 رنز سے کامیاب 150 رنز ہدف کے تعاقب میں دبئی ہاکس 88 رنز پر ڈھیر

پہلا گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی، کوءٹہ ہیروز 61 رنز سے کامیاب 150 رنز ہدف کے تعاقب میں دبئی ہاکس 88 رنز پر ڈھیر

کراچی 12 مئی 2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) فضل الرحمان کے دھواں دھار 80 رنز کی بدولت کوءٹہ ہیروز کرکٹ کلب نے دبئی ہاکس کو با آسانی 61 رنز سے شکست دیکر پہلے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرلی ۔ اے کے جے کے زیراہتمام بحریہ کالج کرکٹ گراءونڈ کارساز میں منعقد ہونیوالے ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ یکطرفہ ثابت ہوا، کوءٹہ ہیروز سی سی نے اپنے اوپننگ بلے باز فضل الرحمان کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کئے، فضل الرحمان 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بناکر سب سے کامیاب بیٹسمین رہے انہوں نے 50 گیندوں کا سامنا کیا، نجیب اللہ 22 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔ شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے اسرار الحق نے دو، دانیال لیاقت، بلال منظور، شعیب خان اور رافع ملک نے ایک، ایک شکار کیا ۔ 150 رنز ہدف کے تعاقب میں دبئی ہاکس کی ٹیم 16;46;3 اوورز میں 88 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اسامہ زبیر 26 اور شہریار غنی 24 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ فاتح ٹیم کے شعیب بلوچ، عامر سہیل، محمد طاہر اور محمد ابرار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ فضل الرحمان کو شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز ۔ سے نوازا گیا، کوءٹہ کے منیجر کلیم آغا نے فضل الرحمان کو مین آف دی میچ قرار دیا ۔ میچ میں محمد ریحان اور اعجاز خان نے امپائرنگ کے فراءض انجام دیئے ۔ اتوار 12 مئی کو شالیمار سی سی کا مقابلہ اے آئی سی سی سے ہوگا ۔