تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ریسلینگ / بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز فائنل ، پاکستانی ریسلر انعام بٹ جارجیا کے پہلوانوں سے ہار کر سلور میڈل کے حقدار قرار ، انعام بٹ نے اپنی شکست کی ذمہ دار امپائر کے گلے میں ڈال دی

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز فائنل ، پاکستانی ریسلر انعام بٹ جارجیا کے پہلوانوں سے ہار کر سلور میڈل کے حقدار قرار ، انعام بٹ نے اپنی شکست کی ذمہ دار امپائر کے گلے میں ڈال دی

ساؤ پالو – 12 مئی 2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) برازیل میں منعقدہ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ جارجیا کے پہلوانوں سے ہار کر سلور میڈل کے حقدار قرار پائے ہیں. انعام بٹ نے اپنی شکست کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور اپنی شکت کی وجہ امپائر کو قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انعام بٹ بے دعوی کیا ہے کہ امپائر کی طرف سے جانبداری برتنے کی وجہ سے وہ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں یقینی گولڈ میڈل سے محروم ہوگئے ہیں۔ بقول انعام بٹ کے مقابلے کے دوران امپائر کی کھلی جانبداری دیکھائی جس کے نتیجے میں انعام بٹ کو 0-2 سے شکست ہوئی ۔ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے کہا ہے کہ ریفری کافیصلہ میرے خلاف گیاجس کی وجہ سے پوائنٹ میرے خلاف گیا،ایک روزپہلے جس ٹیکنیک کی اجازت دی گئی تھی وہ ہی آزمائی لیکن فیصلہ میرے خلاف گیا،انعام بٹ نے کہا کہ عالمی تنظیم سے ریفری کے فیصلے کی شکایت کردی ہے