تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ریسلینگ / میکسیکو سے تعلق رکھنے والے معروف ریسلر سلور کنگ لندن میں ہونے والی ایک فائٹ کے دوران جان کی بازی ہار گئے

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے معروف ریسلر سلور کنگ لندن میں ہونے والی ایک فائٹ کے دوران جان کی بازی ہار گئے

لندن -12 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) میکسیکو سے تعلق رکھنے والے معروف ریسلر سلور کنگ لندن میں ہونے والی ایک فائٹ کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ سیزر بینر کو ریسلنگ کی دنیا میں سلور کنگ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ انہوں نے 2005 میں معروف ہالی ووڈ فلم ناکو لبرے میں معروف اداکار جیک بلیک کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لندن میں ایک ریسلنگ میچ کے دوران سلور کنگ جان کی بازی ہار گئے۔ میکسیکن میڈیا کے مطابق لندن کے راﺅنڈ ہاﺅس میں ریسلنگ میچ کے دوران سلور کنگ کو دل کا دورہ پڑا جو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جس وقت سلور کنگ ساکت ہوئے تو یوں لگا کہ یہ بھی گیم کا حصہ ہے لیکن ریفری کی جانب سے انہیں بار بار اٹھانے کی کوششیں بار آور ثابت نہ ہونے پر حکام کو تشویش ہوئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سلور کنگ فلور پر بے سدھ پڑے ہیں
blob:https://www.youtube.com/1b38e4f7-ec41-4465-8959-d74fb873613c
جبکہ ان کے حریف ریسلر اپنی فتح کا جشن منارہے ہیں۔ واقعے کے 5 منٹ بعد ہی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی لیکن سلور کنگ اس سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ خیال رہے کہ 2005 میں بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جب معروف ریسلر ایڈی گریرو رنگ کے اندر ہی حرکت قلب بند ہونے کے باعث جان کی بازی ہار گئے تھے۔