تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / انگلش پریمئیرلیگ ،مانچسٹر سٹی کی ٹیم برائیٹون کی ٹیم کو 4-1سے شکست دے کر 98پوائینٹس کے ساتھ مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی بار ٹائیٹل اپنے نام کر لیا

انگلش پریمئیرلیگ ،مانچسٹر سٹی کی ٹیم برائیٹون کی ٹیم کو 4-1سے شکست دے کر 98پوائینٹس کے ساتھ مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی بار ٹائیٹل اپنے نام کر لیا

لندن ۔ 13مئی 2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے آج انگلش پریمئیرلیگ میں کھیلے گئے اہم ترین میچ میں برائیٹون کی ٹیم کو 4-1سے شکست دے کر 98پوائینٹس حاصل کرتے ہوئے مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی بار پریمئیر لیگ ٹائیٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔ جبکہ محمد صلاح کی ٹیم لیور پول والوز کی ٹیم کو2-0سے ہرا کر بھی مانچسٹر سٹی کی ٹیم سے ایک پوائینٹ کم رہ جانے کی وجہ سے پریمئیر لیگ کا ٹائیٹل جیتنے میں ناکام رہ گئی اس کے پوائینٹس کی تعداد 97 رہی .

جبکہ رواں سیزن میں چیلسی کی ٹیم 72 پوائینٹس کے ساتھ تیسرے نمبر کی ٹھری۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم جس نے رواں سیرین میں 14لیگز میں کامیابی حاصل کی. سٹی کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے پریمئیر لیگ کی تاریخ میں مسلسل دوسری بار ٹائیٹل اپنے نام کیا ہے، مانچسٹر سٹی کی ٹیم اس سے قبل2011-12, 2013-14,2017-18 میں بھی ےہ ٹائیٹل اپنے نام کر چکی ہے .