تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / سندھ پولیس ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لیے ممکنہ 43 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج پیر سے اولمپئین حنیف خان اینڈ ڈاکٹرجنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس، نیپا پر شروع ہوگا

سندھ پولیس ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لیے ممکنہ 43 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج پیر سے اولمپئین حنیف خان اینڈ ڈاکٹرجنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس، نیپا پر شروع ہوگا

کراچی -13 مئی 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) سندھ پولیس ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لیے ممکنہ 43 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج پیر سے اولمپئین حنیف خان اینڈ ڈاکٹرجنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس، نیپا پر شروع ہورہا ہے، اولمپئین حنیف خان اور اولمپئین سمیع اللہ خان کی زیر نگرانی 22 مئی تک جاری رہنے والے کیمپ کے اختتام پرحتمی ٹیم کا اعلان کی جائے گا، ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو چیف سلیکٹر ہیں، کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں منصور احمد، قربان علی عباسی ، علی محمد ، عبد الصمد ، سلمان ، ایم شمائیل، ارسلان وحید، مہتاب ، کامران رئیس، انس بشیر ، ایم بلال، ایم دانیال، ایم آصف، ایم زبیر، احتشام، حماد احمد،شاہ رخ،عاقب الرحمان، طحہٰ بن عارف، ایم تیمور، خالد رشید، محسن خان ,راحیل سکندر،اویس، نیئر حیدر، مصباح، منصور احمد، وقار اور شرجیل شیخ، شاہزیب, حماد، ہارس ، عالیان ، سعد ، عبداللہ ، ظفیر ، شوزاب ، عثمان ، فہیم ، سلطان ، ارج ، علی حسن ،شامل ہیں۔ چیئر مین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ ڈی آئی جی پی ایڈمنسٹریشن عاصم خان اور ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ایڈوائز اسپورٹس بورڈ کی ہدایت پر ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راﺅ کی زیر نگرانی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کی سرگرمیاں بحال کردی گئیں ہیں کرکٹ کے بعد ہاکی کی ٹیم کو ری آرگنائز کیا جارہا ہے جس میں نوجوان اہلکاروں کو دعوت دی گئی جس میں پرائیوٹ سیکٹر سے بھی لڑکے بھی آئے جس میں 43لڑکوںکو شاٹ لسٹ کیا گےا ہے 13مئی سے کیمپ کا آغاز ہوگا جو 22مئی تک کے ایچ اے میں جاری رہے گا ، اُس کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔13مئی سے 22مئی تک جاری رہنے والے کیمپ کو سندھ پولیس آفیسر مظفر احمد آرگنائز کرینگے