تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام رمضان سپورٹس فیسٹول آج سے شروع ہوگا ، فیسٹول کا باضابطہ افتتاح سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان کرینگے

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام رمضان سپورٹس فیسٹول آج سے شروع ہوگا ، فیسٹول کا باضابطہ افتتاح سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان کرینگے

پشاور-13 مئی 2019( سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام رمضان فلڈ لاءٹ سپورٹس فیسٹول آج سے پشاور میں شروع ہوگی ، فیسٹول کا باضابطہ افتتاح سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان کرینگے ، فیسٹول میں 18 مختلف گیمز شامل ہیں جو کہ صوبے کے چھ ڈسٹرکٹس میں منعقد ہوگی ، یہ بات ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا سید ثقلین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام رمضان سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں 18 مختلف گیمز شامل ہیں ، پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس میں کبڈی اور ایتھلیٹکس ، طہماس سٹیڈیم میں فٹبال اور رسہ کشی ، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں سکواش ، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، تائیکوانڈواور کراٹے، مردان سپورٹس کمپلیکس میں فٹبال اور ہاکی ، چارسدہ میں بیڈمنٹن فٹبال اور کرکٹ ، سوات میں بیڈمنٹن اور ہاکی ، صوابی میں والی بال ، ایبٹ آباد میں کرکٹ کے مقابلے شامل ہیں ۔ فیسٹول ایک ہفتے تک جاری رہیگا ۔