تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / ڈی آئی خان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے، رضی اللہ خان چیئر مین ، محمد نوید صدر اور عمر فاروق جنرل سیکرٹری منتحب کر لئے گئے

ڈی آئی خان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے، رضی اللہ خان چیئر مین ، محمد نوید صدر اور عمر فاروق جنرل سیکرٹری منتحب کر لئے گئے

پشاور-13 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈی آئی خان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ‘اس سلسلے میں اجلاس گزشتہ روز ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا اس موقع پر کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد ‘صدر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن تاج محمد سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی اجلاس میں ڈی آئی خان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا جس کے مطابق رضی اللہ خان چیئر مین ، محمد نوید صدر ، محمد اسماعیل سینئر نائب صدر، عاطف اللہ اور واحد بخش نائب صدور ،عمر فاروق جنرل سیکرٹری ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری بخت امیر ، محمد آصف خان فنانس سیکرٹری اور صابر اللہ پریس سیکرٹری منتخب ہوئے ، صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے اس موقع پر اپنے خطاب میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر سائیکلنگ کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور کام کرینگے ۔