تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / بلوچ مجاہد رمضان المبارک فلڈلاءٹ فٹبال ٹورنامنٹ ، ملیر نیشنل ، مکران اسپورٹس اور پھول پتی اسٹار لیاری نے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی

بلوچ مجاہد رمضان المبارک فلڈلاءٹ فٹبال ٹورنامنٹ ، ملیر نیشنل ، مکران اسپورٹس اور پھول پتی اسٹار لیاری نے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی

کراچی ۔ 13 مئی 2019( اسپورٹس ورلڈ نیوز ) بلوچ مجاہد فٹبال کلب کے زیر اہتمام ۔ بلوچ مجاہد فٹبال اسٹیڈیم ابراہیم حیدری میں جاری بلوچ مجاہد رمضان المبارک فلڈ لاءٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں تین میچز کا فیصلہ ہوا پہلے میچ میں ملیر نیشنل نے الشہباز کلب کو پنالٹی ککس میں 4-5سے شکست دی دوسرے میچ میں مکران اسپورٹس ویسٹ نے بلوچ اسٹار شرافی کو بھی پنالٹی ککس میں 4-5سے زیر کیا تیسرے میچ میں پھول پتی اسٹار لیاری نے عرفان میموریل ایسٹ کو با آسانی 0-5سے شکست دی ،ملیر نیشنل اور الشہباز کلب کے درمیاں مقابلہ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا وقفے سے قبل ملیر نیشنل کو ایک گول کی سبقت حاصل تھی دوسرے ہاف میں الشہباز کلب کے کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم پر کئی خطرناک حملے کئے کھیل کے آخری لمحات میں الشہباز کلب نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا پنالٹی ککس میں ملیر نیشنل نے 4-5سے کامیابی حاصل کی ، مکران اسپورٹس اور بلوچ اسٹار شرافی کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی پنالٹی ککس میں مکران اسپورٹس نے 4-5سے کامیابی حاصل کرلی ، پھول پتی اسٹار اور عرفان میموریل کے درمیاں وقفے تک بغیر گول کے برابر رہا کھیل کے دوسرے ہاف میں پھول پتی اسٹار کے کھلاڑیوں نے تابڑ توڑ حملے کئے اور مخالف ٹیم کی ڈیفنڈر لائن کو کمزور کرتے ہوئے پانچ گول داغ دیئے ، میچ ریفریز عبدالباقی ، شاہنواز ،جاوید بنگش میچ کمشنر ماسٹر غلام رسول میڈیا کواڈینءٹر اسحاق عثمان تھے ،