تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / پہلا گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی ، اے اینڈ آ ئی کنگز نے العمران سی سی کو شکست دیدی فاتح ٹیم دو وکٹوں سے کامیاب ، صابر احمد 36 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار

پہلا گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی ، اے اینڈ آ ئی کنگز نے العمران سی سی کو شکست دیدی فاتح ٹیم دو وکٹوں سے کامیاب ، صابر احمد 36 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار

کراچی ۔ 13 مئی 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) اے اینڈ ;200;ئی کنگز نے العمران کرکٹ کلب کو دلچسپ مقابلے میں دو وکٹوں سے شکست دیکر پہلے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی حاصل کرلی ۔ اے کے جے کے زیراہتمام بحریہ کالج کارساز کرکٹ گراءونڈ میں جاری ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں العمران کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آ ٹھ وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، انکی جانب سے زین انور نے نصف سنچری بنائی وہ 51 رنز بناکر آ وٹ ہوئے انہوں نے صرف 30 گیندوں کا سامنا کیا، انکی اننگز 3 چھکوں ۔ اور پانچ چوکوں سے مزین تھی ۔ عمران شیخ اور محمد الیاس نے بالترتیب 41 اور 26 رنز دیکر دو، دو کھلاڑیوں کو آ وٹ کیا جبکہ مہتاب ، لطیف جنیجو، نعمان جان اور لقمان نے ایک ، ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا ۔ جواب میں اے اینڈ آ ئی کنگز نے 150 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں آ ٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ، انکی جانب سے صابر احمد نے 36 رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا ، عمار حسن 19 ، مہتاب اور لقمان نے 16، 16 رنز کی اننگز کھیلی تاہم نعمان جمیل اور محمد الیاس نے آ خری لمحات میں قیمتی 8 اور 11 رنز بنائے عمران علی نے 18 رنز کے عیوض تین اور محمد فاروق نے 22 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آ وٹ کیا، سہیل ، آ صف علی اور زین انور نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔ صابر احمد کو مین آ ف دی میچ قرار دیا گیا، پاکستان نیوی کی ٹیم کے کوچ جمیل جنجوعہ نے صابر احمد کو مین آ ف دی میچ ایوارڈ دیا ۔ میچ میں کامران ظہیر اور ریاض خان نے امپائرنگ کے فراءض انجام دیئے ۔ ٹورنامنٹ میں پیر 13 مئی کو قاسمی کرکٹ کلب کا مقابلہ ہیرو سی سی کوءٹہ سے ہوگا ۔