تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / حکومت سیف گیمز کی تیاری کیلئے اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ فوری لگائے، شیروز خان

حکومت سیف گیمز کی تیاری کیلئے اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ فوری لگائے، شیروز خان

اسلام آباد ۔ 13 مئی 2019 ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) قومی ہائی جمپ چیمپئن شیروز خان نے کہا ہے کہ حکومت سیف گیمز کی تیاری کیلئے اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ فوری لگائے ۔ گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2016 سے کھیل کا آغاز کیا جس کے بعد 2017 میں کراچی میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں پہلی بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور اس کے بعد 2018 میں اسلام آباد میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں بھی ہائی جمپ کے ایونٹ میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اتنے کم عرصہ کی تربیت کے بعد چیمپئن بننا میرے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے یہ سب والدین کی دعاں اورکوچ قاضی تنویر کی تربیت کا نتیجہ ہے ۔ دو برس تک مسلسل چیمپئن ہونے کا اعزاز پانے والے پاکستان واپڈا کے اتھلیٹ شیروز خان نے امید کا اظہار کیا کہ وہ 2019 میں بھی کھیلی جانے والی قومی چیمپئن شپ میں اپنے ٹاءٹل کا دفاع کریں گے کیونکہ میں نے ابھی سے ہی اپنی مدد آپ کے تحت محنت کرنی شروع کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا اس وقت ٹارگٹ نیشنل گیمز اور سیف گیمز ہے اور حکومت کو چاہئے کہ سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ جلد از جلد لگائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا ۔