تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کی تین رکنی کمیٹی کی کوئی آئینی اورقانونی حیثیت نہیں. چند افراد منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں جنہیں شوکاز نوٹس جاری ہوچکاہے. سردار نویدحیدر خان

پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کی تین رکنی کمیٹی کی کوئی آئینی اورقانونی حیثیت نہیں. چند افراد منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں جنہیں شوکاز نوٹس جاری ہوچکاہے. سردار نویدحیدر خان

لاہور .14مئی (سپورٹس ورلڈ نیوز )پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر اور صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردارنویدحیدر خان نے پی ایف اے کی خد ساختہ تین رکنی کمیٹی کے نام پیغام میں فٹبال فیملی کو گمراہ کرنے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین کرنے سے خبردارکردیا. صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردارنویدحیدر خان کاکہنا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشنزکی مدت 30مارچ 2019کومکمل ہوچکی ہے جسکے بعد تین رکنی کمیٹی کے خد ساختہ ارکان کی کوئی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں ہے. سردارنوید حیدرخان کاکہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں مدت مکمل ہونے کے بعد صرف ضلعی اور صوبائی صدورقائم رہتے ہیں جن کا مقصدآئندہ انتخابات کی تیاری کے حوالےسےکلب رجسٹریشن میں تعاون سمیت پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ رابطہ قائم رکھنا ہوتاہے تاہم معطل افرادپر مبنی تین رکنی خد ساختہ کمیٹی غلط بیانی اور دھوکہ دہی میں مصروف ہے جسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے. سردار نوید حیدر خان نے واضع کیا کہ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن نے خد ساختہ تین رکنی کمیٹی کے ممبران کے خلاف پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی میں شکایت درج کروادی ہے تاہم مدت پوری ہونے کے باعث خد پی ایف اے انکے خلاف کاروائی نہیں کررہی. صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردارنویدحیدر خان نے بتایا کہ خد ساختہ جعلی کمیٹی کے سربراہ خالدشیخ نے گزشتہ برس دھوکہ دہی سےڈی ایف اے سیالکوٹ میں جعلی نو کانفیڈنس سمیت کوریئیر سروس کی جعلی رسیدیں فراہم کرنے اور اعلی عدلیہ کے فیصلوں کےخلاف بیانات دینے پر نومبر 2018میں معطل کیئے جاچکے ہیں. انکا کہنا تھا کہ شیخ اقبال بھی مختلف الزامات کے باعث ڈی ایف اے بہاولپورکی جانب سے معطل کیئے گئے اور بعدازا پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے معطل کیئے گئے ہیں. دوسری جانب خد ساختہ کوچ پنجاب فٹبال اصغر انجم کو پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے سلک بنک اکاؤنٹ سے جعل سازی کے زریعے پیسے نکالنے کے باعث ناصرف معطل کیا گیا بلکہ رقم کی وصولی کے ساتھ ساتھ معافی نامہ جمع کیاگیا,جبکہ انکے خلاف سٹی سکول لاہور میں پاکستان فٹبال فیڈریشن شکایت کررہی ہے. صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردارنویدحیدر خان نے واضع کیا کہ ملتان سے میاں جاویدقریشی, وہاڑی سے محمد نعیم, اوکاڑہ سے چوہدری فقیر محمد سمیت سیالکوٹ سے محمد اخلاق اور راولپنڈی سےراجہ اشتیاق نئے انتخابات سے قبل تک اپنی زمہ داریوں پر پہلے کی طرح فائز رہینگے. صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردارنویدحیدر خان کاکہنا تھا کہ اعلی عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان فٹبال فیڈریشن آئین اور قانون کے مطابق کام کررہی ہے تاہم گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کچھ عناصر عدلیہ کے فیصلوں کی توہین سمیت پاکستان فٹبال فیڈریشن کی راہ میں روڑے اٹکانے کا عمل اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جنکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.