تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر اگلے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کی تیاری شروع .ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے اجلاس کی صدارت کی

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر اگلے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کی تیاری شروع .ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے اجلاس کی صدارت کی

لاہور ۔ 14 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے اگلے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کی تیاری شروع کردی گئی ہے، اس حوالے سے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل سپورٹس افسران ندیم قیصر، اکبر مراد، مسعودالحسن، خواجہ سیف الرحمٰن،ڈپٹی ڈائریکٹر ز شاہد نظامی، رءوف باجوہ، طارق وٹو اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے شرکت کی، اجلاس میں اگلے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کی تیاری کے سلسلہ میں مختلف امور پر غور کیا گیا اور تجاویز دی گئیں ، اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ کون کون سی گیمز کس کس موسم میں منعقد کرائی جاسکتی ہیں ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے کہا ہے کہ اگلے سالانہ سپورٹس کیلنڈر میں بھی گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے تحصیل کی سطح سے کیلنڈر کا آغاز کیا جائےگا،

سب سے پہلے تحصیل سطح پر کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے جس کے بعد ضلع، ڈویژن اور آخر میں پنجاب کی سطح پر مقابلوں کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے جائیں گے، محمد حفیظ بھٹی نے مزید کہا کہ 8سال بعد سالانہ سپورٹس کیلنڈر کی بحالی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا عظیم کارنامہ ہے، سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تعطل سے کھلاڑیوں اور قوم کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی خصوصی کاوشوں سے رواں سال 8 برس بعد سالانہ سپورٹس کیلنڈر بحال ہوا جس سے پنجاب بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی،انہوں نے کہا کہ اگلے سالانہ سپورٹس کیلنڈر میں مزید کھیلوں کو شامل کررہے ہیں ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی سرپرستی میں اگلے سال بھی سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے مزید کام کیا جائے گا ۔