تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / رمضان میں رات کی مصنوعی روشنی میں 15مئی سے منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے تیاریاں شروع کرد یں

رمضان میں رات کی مصنوعی روشنی میں 15مئی سے منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے تیاریاں شروع کرد یں

پشاور- 14 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام صوبے کے مختلف اضلاع کی طرح پشاور میں بھی رمضان المبارک میں رات کی مصنوعی روشنی میںکھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کے سلسلے میں15مئی سے منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں،طہماس خان فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے فلڈ لائٹس میں 16کلبوں کو شامل کیاگیاہے جن میںضلع پشاورکے کھلاڑی حصہ لینگے،جبکہ ہر ٹیم میں دو ،دو کھلاڑی ڈیپارٹمنٹس سے حصہ لے سکتے ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی ایس اوجمشیدبلوچ، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی ملک ہدایت الحق اور سابق سیکرٹری حاجی ظاہر شاہ کے مابین میٹنگ ہوئی جسمیں 15مئی سے منعقدہ رمضان فلڈ لائٹس سپورٹس فیسٹول کے فٹ بال ٹورنامنٹ سے متعلق غور وخوص کیاگیا۔اس موقع پر فیصلہ کیاگیاکہ 15مئی سے منعقدہ ٹورنامنٹ میں 16کلبز حصہ لینگے ،جس میں صرف پشاور کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیاجائیگا اور اسکے ساتھ یہ بھی فیصلہ ہواکہ ہر ٹیم میں دو ،دو ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں۔