تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / آئی سی سی کا ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے ساتھ الگ الگ اینٹی کرپشن افسر لگانے کا فیصلہ ، یہ افسر کھلاڑیوں کے ساتھ سائے کی طرح چمٹے رہیں گے

آئی سی سی کا ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے ساتھ الگ الگ اینٹی کرپشن افسر لگانے کا فیصلہ ، یہ افسر کھلاڑیوں کے ساتھ سائے کی طرح چمٹے رہیں گے

دبئی – ۔ 14مئی 2019(سپورٹس ورلڈ نیوز) دنیا بھر میں کرکٹ کرپشن کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے پہلی بار ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے ساتھ الگ الگ اینٹی کرپشن افسر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کھلاڑیوں کے ساتھ سائے کی طرح چمٹے رہیں گے۔ آئی سی سی کا دعویٰ ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں 30مئی سے ہونے والا ورلڈ کپ کرپشن فری ہوگا۔ منگل کوانٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کو کرپشن سے بچانے کے لئے ہر ٹیم کے ساتھ الگ الگ اینٹی کر پشن افسر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ ماضی میں اپنے سسٹم کے تحت کام کرتا تھا لیکن اب اینٹی کرپشن افسر لگانے کا مقصد کھلاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ بر طانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کا ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے ساتھ انٹی کرپشن افیسر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اینٹی کرپشن افیسر ٹیم کے ساتھ ہوٹل ، گراؤنڈ ،بس ،ٹریننگ اور میچز کے دوران موجود ہوں گے۔ان افسروں کی تقرری ورلڈ کپ کے تمام میچز کے علاوہ وارم اپ میچز میں بھی ٹیم کے ساتھ رہیں گے ۔ اس سے قبل ائی سی سی وینیو ٹو وینیو افیشنل تعینات کرتا تھا۔