تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / محمود احمد خان ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 16مئی سے آرام باغ کورٹ پر ہوگا ،افتتاحی میچ عثمان باسکٹ بال کلب اور نیشنل باسکٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائیگا

محمود احمد خان ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 16مئی سے آرام باغ کورٹ پر ہوگا ،افتتاحی میچ عثمان باسکٹ بال کلب اور نیشنل باسکٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائیگا

کراچی ۔ 14مئی2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ;34;محمود احمد خان ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ ;34;کا آغاز 16مئی 2019 بروز جمعرات رات ساڑھے دس بجے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ہوگا ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ساءوتھ سید صلاح الدین احمد کرینگے ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کی 8معروف ٹی میں حصہ لیں گی 4،4ٹیموں پر مشتمل 2گروپ تشکیل دئے گئے ہیں تمام میچ لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائینگے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ عثمان باسکٹ بال کلب اور نیشنل باسکٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائیگا ۔