تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / کارپوریٹ کپ ‘ سوئی سدرن گیس اور ایئرفورس کی آسان کامیابی ،مومن سیڈز اور کینڈی لینڈ ناکام‘ احمد شہزاداورذیشان ملک مین آف دی میچ قرار

کارپوریٹ کپ ‘ سوئی سدرن گیس اور ایئرفورس کی آسان کامیابی ،مومن سیڈز اور کینڈی لینڈ ناکام‘ احمد شہزاداورذیشان ملک مین آف دی میچ قرار

کراچی ۔ 14مئی2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) 7ویں کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ 2019 میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے مومن سیڈز کو با آسانی 8وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی اپنے نام کی ۔ احمد شہزاد نے 63رنز کی شاندار اننگزکھیلی انہیں کرنل کاظم ظفر خان نے بحیثیت مہمان خاص مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا ۔ دوسرے میچ میں پاکستان ایئر فورس کو کینڈی لینڈ پر 9وکٹوں سے غلبہ حاصل رہا ۔ ذیشان ملک کو 52رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر ایکٹر عدنان صدیقی نے انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔ ڈی ایچ اے اسپورٹس اسٹیڈیم (معین خان اکیڈمی) پر فلڈ لٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں مومن سیڈنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 133رنز اسکور کئے ۔ جاہد علی نے 4چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 57رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ عادل سردار کے 24رنز میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل تھا ۔ محمد یاسر نے 11رنز میں ایک چوکا لگایا ۔ اسامہ میر کو 23رنز پر 2وکٹیں ملیں ۔ سدرن گیس کمپنی نے مطلوبہ ہدف کو 14;46;1اوورز میں 2وکٹوں پر یقینی بنالیا ۔ احمد شہزاد نے میچ وننگ اننگز کھیلی ۔ انکے 63رنز میں 5چوکے اور 3چھکے شامل تھے ۔ خوشدل شاہ نے 22رنز کی اننگز میں 2چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ عادل امین کے 20رنز 2چوکوں اور ایک چھکے کی مرہون منت تھے ۔ عاصم علی اور عادل سردار کو ایک ایک وکٹ ملی ۔ دوسرے میچ میں کینڈی لینڈ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 106رنز بنائے ۔ جبران خان نے 29رنز میں 3چوکے، یاسر حسین نے 16رنز میں ایک چوکا اور ذوالفقار دلاور نے 13رنز میں 2چوکے لگائے ۔ محمد اسمٰعیل، عارش علی اور محمد عرفن نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں ۔ پاکستان ایئر فورس نے 11;46;3اوورز میں ایک وکٹ پر 107رنز بنا کر مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا ۔ ذیشان ملک نے 8چوکوں اورایک چھکا لگا 52رنز کی فتح گر اننگز کھیلی ۔ حسین طلعت نے 27رنز میں 2اور اسامہ بلوچ نے 22رنز میں 2چھکے اور2چوکے رسید کیے ۔