تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / ورلڈ تائیکوانڈو چیمپین، تین مرد اور دو خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل قومی تائیکوانڈو ٹیم بر طانیہ پہنچ گئی

ورلڈ تائیکوانڈو چیمپین، تین مرد اور دو خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل قومی تائیکوانڈو ٹیم بر طانیہ پہنچ گئی

اسلام آباد ۔ 14مئی2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) پانچ کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل قومی تائیکوانڈو ٹیم بیس مئی تک مانچسٹر یوکے میں کھیلی جارہی ورلڈ تائیکوانڈو چیمپین شپ میں شرکت کے لئے برطانیہ روانہ ہوگئی ہے ۔ قومی تائیکوانڈو ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں تین مرد کھلاڑی ۔ 54کلو گرام ویٹ کیٹگری میں شاہ زیب خان ۔ 58کلو گرام ویٹ کیٹگری میں ہارون خان ۔ مائنس 74کلو گرام ویٹ کیٹگری میں رب نواز ۔ جبکہ دو خواتین کھلاڑیوں میں مائنس 53کلو ویٹ کیٹگری میں برطانوی نثراد پاکستانی کھلاڑی انیلا افسر اور مائنس 57کلو گرام ویٹ کیٹگری میں نقش ہمدانی شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ عاطف ارشد بطور ہیڈ کوچ اور کیتھے آنی ہُک بطور خاتون کوچ پاکستانی دستہ میں شامل ہونگیں ۔ ۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ورلڈ تائیکوانڈو چیمپین شپ کے موقع پرہونے والی ورلڈ تائیکواندو کی جنرل کونسل میٹنگ میں وہ بطور پی ٹی ایف سربراہ شرکت کریں گے ۔ جبکہ پاکستان ہی کی سابق خاتون کھلاری ناجیہ رسول ورلڈ تائیکوانڈو اتھلیٹس کمیشن کے انتخابات میں شرکت کے لئے وہاں موجود ہونگیں ۔