تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / قومی کر کٹ ٹیم باولنگ اٹیک کی ناکامی کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 358رنز بنا کر بھی میزبان ٹیم کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے ہار گئی

قومی کر کٹ ٹیم باولنگ اٹیک کی ناکامی کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 358رنز بنا کر بھی میزبان ٹیم کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے ہار گئی

برسٹل -15 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی کر کٹ ٹیم کے باولنگ اٹیک کی ناکامی کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 358رنز بنا کر بھی میزبان ٹیم کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے ہار گئی .میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے ملنے والا 359 رنز کا ہدف با آسانی 44.5 اوورز میں چار وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا . یوں برسٹل میں تیسراون ڈے میچ پاکستان کی شکست کی صورت میں ختم ہوا۔امام الحق کے 151رنزبھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔انگلش ٹیم کو5میچوں کی سیریزمیں 0-2کی برتری حاصل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم نے مقررہ اوورزمیں 9وکٹ پر358رنزبنائے۔ دوسرے ون ڈے میں سنچری بنانے والے فخرزمان آج صرف 2 رنز جبکہ بابراعظم 15رنز ہی اسکورکرسکے۔ دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد امام الحق اور حارث سہیل نے ٹیم کا اسکور 95تک پہنچایا۔حارث سہیل 41 رنز بناکررن آؤٹ ہوئے۔ کپتان سرفرازاحمدنے27رنزکی اننگزکھیلی۔آصف علی 52،عمادوسیم22،فہیم اشرف13،حسن علی18اورشاہین شاہ آفریدی نے 7رنزبنائے۔انگلش بالرکرس ووکس نے4وکٹس لیں۔

ہدف کاتعاقب انگلینڈ کے بیٹسمینوں نے جارحانہ اندازمیں کیا۔میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 159رنزپرگری۔جیسن روائے76رنزبناکرآوٹ ہوئے۔انگلش ٹیم کے دوسرےاوپنرجونی بریسٹونے128رنزبنائے۔جوروٹ 43 اوربین اسٹوکس نے37 رنز بنائے۔ انگلش بیٹسمین معین علی 46 اورمورگن 17رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ نے 359رنزکاہدف 44.5اوورمیں حاصل کیا۔پاکستان کے جنید خان،عمادوسیم اورفہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے 17 اورپانچواں ون ڈے میچ 19 مئی کوکھیلاجائےگا۔