تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / بلوچ مجاہد رمضان المبارک فلڈلاءٹ فٹبال ٹورنامنٹ ، برما محمڈن اور چنیسر بلو نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ،چنیسر بلو کے نعمان نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹریک بنائی

بلوچ مجاہد رمضان المبارک فلڈلاءٹ فٹبال ٹورنامنٹ ، برما محمڈن اور چنیسر بلو نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ،چنیسر بلو کے نعمان نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹریک بنائی

کراچی ۔ 15مئی 2019 ( اسپورٹس ورلڈ نیوز ) بلوچ مجاہد فٹبال کلب کے زیر اہتمام ۔ بلوچ مجاہد فٹبال اسٹیڈیم ابراہیم حیدری میں جاری بلوچ مجاہد رمضان المبارک فلڈ لاءٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں دو میچز کا فیصلہ ہوا پہلے میچ میں برما محمڈن نے محمدی اسپورٹس کو 0-1جبکہ دوسرے میچ میں چنیسر بلو نے سالار ویلفیئر سینٹر کو 0-4سے زیر کیا ، برما محمڈن اور محمدی اسپورٹس کے درمیاں سخت اور سنسنی خیر مقابلہ رہادونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی خطرناک حملے کئے وقفے تک مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا کھیل کے دوسرے ہاف میں رئیس کے فیصلہ کن گول کے بدولت برما محمڈن نے 0-1سے کامیابی اپنے نام کردی ،چنیسر بلو نے با آسانی سالار ویلفیئر سینٹر کو 0-4سے زیر کیانعمان نے کھیل کے دوسرے ہاف میں لگاتار تین گول کرکے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹریک مکمل کرلی اسی طرح چوتھا گول غلام فرید نے کھیل کے آخری لمحات میں اسکور کیا ، میچ ریفریز عبدالباقی ، شاہنواز ،جاوید بنگش میچ کمشنر ماسٹر غلام رسول میڈیا کواڈینءٹر اسحاق عثمان تھے ،