تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / پاکستان وومن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0سے برتری اپنے نام کر لی

پاکستان وومن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0سے برتری اپنے نام کر لی

پیٹوریا ۔ اوول ۔ 15مئی 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان وومن اور جنوبی افریقہ وومن ٹیموں کے درمیان جنوبی افریقہ میں کھیلی جارہی ٹی ٹونٹی کر کٹ سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم پاکستان نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی ہے ۔ ٓج کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنائے ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹریان اورپریز نے بلترتیب 43اور23 رنز بنائے ۔ انکے علاوہ کوئی کھلاڑی قابل ذکر اسکو نہ کر سکی ۔ پاکستان کی جانب سے ثناء میر نے شاندر باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں جن میں پہلے ہی اوورز میں دونوں جنوبی افریقن اوپنرز کی وکٹیں بھی شامل تھیں اپنے نام کیں انکے علاوہ ندا ڈار نے دو جبکہ عالیہ اور نشرح نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ملنے والے 120رنز کے ٹارگٹ کو ٹیم پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ پاکستان کی جانب عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان بسمعہ معروف 53رنز بناکر ناٹ ٓوٹ رہیں جبکہ ندا ڈار 53 اور عمائمہ دس رنز بنا کر جبکہ جویریہ روف بنا کوئی رنز بنا ئے کرا ٓوٹ ہوئیں ۔