تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ کے شاندار 129رنزکی بدولت،قومی ٹیم نے آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش کو29رنز سے شکت دے دی ۔ سیریز2-1سے بنگلہ دیش کے نام

وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ کے شاندار 129رنزکی بدولت،قومی ٹیم نے آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش کو29رنز سے شکت دے دی ۔ سیریز2-1سے بنگلہ دیش کے نام

کھُلنا ۔ 15مئی 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ کے شاندار 129رنزکی بدولت بنگلہ دیش کے دورہ پر گئی ہوئی ،قومی انڈر16کر کٹ ٹیم نے بنگلہ کے خلاف ون ڈی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 29رنز سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی ہے ۔ تاہم پہلے دو میچز جےتنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز2-1سے اپنے نام کرلی ۔ آج شیخ ابو نصیر سٹیڈیم کھُلنا میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میں ٹیم پاکستان نے میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم کو ہرا کرفتح کا مزہ چکھ ہی لیا ۔ میزبان بنگلہ دیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس پر حیسب اللہ کے شاندار129اورسمیرثاقب کے 64رنز کی بدولت ٹیم پاکستان مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 279رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی

۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان کے خلاف شمس اسلام نے عمدہ باولنگ کرتے ہوئے 45رنز دے کر پانچ اور محفوظ الرحمن نے44رنز دے کرتین وکٹیں اپنے نام کیں ۔ ٹیم پاکستان کی جانب سے ملنے والے 280رنز کے تعاقب میں میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم 47;46;5اوورز میں 250 بنا کر آل آوٹ ہوگئی،ا اسکی جانب سے ثاقب شہریار نے سب سے زیادہ 60 رنز سکور کئے ۔ پاکستان کی جانب سے باولنگ میں اسیر مغل نے 37رنز دیکر3اورفرہاد خان نے52رنز دیکر 3وکٹیں اپنے نام کیں ۔