تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / ہزارہ ڈویژن سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابا ت مکمل ، ابرارشاہ صدر، نثارمحمود جنرل سیکرٹری جبکہ محمد عباس فنانس سیکرٹری منتخب

ہزارہ ڈویژن سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابا ت مکمل ، ابرارشاہ صدر، نثارمحمود جنرل سیکرٹری جبکہ محمد عباس فنانس سیکرٹری منتخب

پشاور- 16 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) صوبہ خیبرپختونخواسائیکلنگ ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی ہزارہ ڈویژن سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابا ت کامرحلہ بخیرخوبی پایہ تکیل تک پہنچ گیا اتفاق رائے سے ابرارشاہ ہزارہ ڈویژن سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے صدرنثارمحمود جنرل سیکرٹری جبکہ محمد عباس فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں دیگرمنتخب عہدیداروں میں شاکر اللہ ایسوسی ایشن کے چیئر میں منیراحمد سنیئر نائب صدرفیصل محمود،مس عائشہ زمان،چودھری محمداسلم نائب صدور،ظہیرزمان اورسردارتوقیر،سعدنادر ایسوسی ایٹس سیکرٹری جبکہ سردارشکیل پریس سیکرٹری چنے گئے صوبائی سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے صدرنثاراحمدنے ہزارہ ڈویژن کے انتخابات پرتمام منتخب ہونےوالے عہدیدارں کودلی مبارک باد دی اوراس توقع کا اظہارکیاکہ نئی کابینہ ہزارہ ڈویژن میں سائیکلنگ کے فروغ اورکھلاڑیوں کی فلا ح وبہبود کے لیے مثالی کام کریں گی انہوں نے سوبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی بھرپورتعاون ومدد کی یقین دہانی کرائی