تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ ،ٹیم پاکستا ن نے 24اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنا لئے

انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ ،ٹیم پاکستا ن نے 24اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنا لئے

نوٹنگھم -17 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ .ٹیم پاکستا ن نے 24اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنا لئے ۔ میچ کیلئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے محمد حفیظ، محمد حسنین اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور حارث سہیل کو باہر کر دیا گیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو باﺅلنگ ہی کرتے، عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، حسن علی، جنید خان اور محمد حسنین شامل ہیں۔ انگلش کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی کے باعث آج کے میچ کیلئے ٹیم کی قیادت جوس بٹلر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جیمز وینس، جو روٹ، بین سٹوکس، معین علی، جو ڈینلے، عادل راشد، ٹام کیورن، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔