تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / یونس خان سے معاملات طے نہ پانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنےکا خواہشمند

یونس خان سے معاملات طے نہ پانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنےکا خواہشمند

اسلام آباد – 17 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) یونس خان سے معاملات طے نہ پانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنےکا خواہشمند ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لئے بورڈ کے ایک عہدیدار نےمصباح الحق سے رابطہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ابتدائی طور پر مصباح الحق کو انڈر 19 ٹیم کی ذمہ داری دینا چاہتا ہے۔ کیا واقعی پی سی بی یونس خان کو انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانا چاہتا ہے؟
ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق کپتان نے پی سی بی عہدیدار کو مثبت جواب نہیں دیا کیونکہ مصباح الحق کرکٹ کمیٹی میں اہمیت نہ دیئے جانے کی وجہ سے نالاں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان سے معاملات طے نہ پانے کے بعد مصباح الحق سے رابطہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی مصباح الحق کو انڈر19 ٹیم کے ساتھ نیشنل اکیڈمی میں بھی ذمہ داری دینا چاہتا ہے۔