تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / مسرت رضا 27 ووٹ حاصل کرکے کے سی سی اے زون چار کے سیکریٹری منتخب ،42 میں سے 27 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، اختیار شاہ کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے

مسرت رضا 27 ووٹ حاصل کرکے کے سی سی اے زون چار کے سیکریٹری منتخب ،42 میں سے 27 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، اختیار شاہ کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے

کراچی ۔ 17 مئی 2019 (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کے سی سی اے زون فور کے سابق سیکریٹری شمیم انور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے سی سی اے زون فور کے سیکریٹری کی خالی نشست پر گذشتہ روز ہونے والے انتخاب میں مسرت رضا 27 ووٹ حاصل کرکے سیکریٹری کے سی سی اے زون فور منتخب ہوگئے ان کے مخالف اُمیدوار اختیار شاہ کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے ;46;واضح رہے کہ کے سی سی اے زون فور میں جملہ ووٹرزکی تعداد 42ہے جن میں سے 27 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا مسرت رضا 24 فروری 2020 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔