تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / بابر اعظم کی سینچری کی بدولت ، ٹیم پاکستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنا تے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لئے 341 رنز کا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہو گئی

بابر اعظم کی سینچری کی بدولت ، ٹیم پاکستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنا تے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لئے 341 رنز کا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہو گئی

نوٹنگھم – 17 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 341رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔قومی کرکٹ ٹیم نے مقررہ50اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر340رنز بنائے ۔بابر اعظم 115رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ بابر اعظم نے 115 رنز یک اننگز کھیل کر ون ڈے کیریئر میں اپنی 9 ویں سنچری بنائی۔ ناٹنگھم میں فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، ابھی چوتھے اوور کا کھیل جاری تھا کہ ووڈ کی تیز رفتار بال کو پل کرنے کی کوشش میں گیند امام الحق کی کہنی پر جالگی۔ تکلیف کی وجہ سے وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے اور3 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین واپس چلے گئے، اُس وقت ٹیم کا اسکور 9 رنز تھا۔
امام الحق کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لئے آئے اور فخرزمان کے ساتھ مل کر تیزی سے اسکور میں اضافہ کیا، اس دوران دونوں بیٹسمینوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ ٹیم کا اسکور جب 116 پر پہنچا تو فخر زمان 57 رنز بناکر کرن کی گیند پر ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ فخرزمان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ میدان میں اُترے اور بابر اعظم کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا اسکور 220 تک پہنچادیا، محمد حفیظ 59 رنز کی اننگز کھیل کر بابر اعظم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ پانچویں نمبر پر شعیب ملک بیٹنگ کے لئے آئے، اس دوران بابر اعظم نے اپنی سنچری مکمل کی جو ایک روزہ میچوں میں ان کی 9 سنچری ہے۔
مجموعی اسکور 249 ہوا تو بابراعظم 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 13 چوکے شامل تھے۔ آصف علی 17 رنز بنائے، اُنہیں ووڈ نے باؤنڈری لائن پر شاندار کیچ لے کر آؤٹ کیا۔ سرفراز احمد 21 اور امام الحق 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں پاکستان نے مقررہ پچاس اوور میں 7 وکٹوں پر 340 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے کرن نے چار، ووڈ نے 2 اور آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔