تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / ناٹنگھم میں چوتھے ون ڈے میچ کے دوران زخمی ہونے والے امام الحق کے ایکسرے کلئیر

ناٹنگھم میں چوتھے ون ڈے میچ کے دوران زخمی ہونے والے امام الحق کے ایکسرے کلئیر

ناٹنگھم – 17 مئی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ امام الحق کو ایکسرے کے لئے اسپتال لے جایا گیا تھا ، جہاں اُن کے تمام ایکسرے کلیئر آئے ہیں تاہم اُن کے بائیں بازو میں سوجن ہے۔ ناٹنگھم میں چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے دوران چوتھے اوورز میں ووڈ کی تیز رفتار بال کو پل کرنے کی کوشش میں گیند امام الحق کی کہنی پر جالگی تھی ،تکلیف کی وجہ سے وہ کھیل جاری نہ رکھ سکے اور3 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین واپس چلے گئے، اُس وقت ٹیم کا اسکور 9 رنز تھا۔